خاک بردار
قسم کلام: صفت ذاتی ( واحد )
معنی
١ - مٹی اٹھانے والا۔ ہے طریقہ خاکساری میں مرا دل ان دنوں خاک بردارِ غبار ریگزار انتظار ( ١٧٣٩ء، کلیات سراج، ٢٥٩ )
اشتقاق
فارسی زبان سے ماخوذ اسم 'خاک' کے ساتھ فارسی مصدر 'برداشتن' سے مشتق صیغہ امر 'بردار' بطور لاحقہ فاعلی ملانے سے مرکب بنا۔ ١٧٣٩ء میں "کلیات سراج" میں مستعمل ملتا ہے۔